مختلف ممالک کی جانب سےسعودی عرب اور ایران کےسفارتی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم

2023/03/11 15:40:32
شیئر:

10 مارچ کو عوامی جمہوریہ چین،  سلطنت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران نے بیجنگ میں ایک سہ فریقی مشترکہ بیان جاری کیا۔ تینوں ممالک نے اعلان کیا کہ سعودی عرب اور ایران ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں، جس میں دونوں فریقوں کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے، دو ماہ کے اندر اندر دونوں ممالک کے سفارتخانے اور نمائندہ دفاتر دوبارہ کھولنے، سفیروں کے تبادلے کے انتظامات اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کرنا شامل ہے۔تینوں ممالک نے بین الاقوامی اور علاقائی امن و سلامتی کو مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
 عمان، ترکیہ، لبنان اور عراق سمیت دیگر ممالک نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئےبیانات جاری کیے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے ان کی جانب سے جاری بیان میں ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی  کےفیصلے کا خیرمقدم کیا اور ان مذاکرات میں معاونت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔