10 مارچ کو ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری نگوین فو
ٹرونگ اور ویتنام کے صدر وو وان چنگ کی جانب سے شی جن پھنگ کو عوامی جمہوریہ چین کا
صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے
گئے ۔
نگوئن فو ٹرونگ اور وو وان چن نے کہا کہ ویتنام کی پارٹی، ریاست اور عوام
نے ہمیشہ چین کے ساتھ اچھی ہمسائیگی پر مبنی دوستی اور جامع تعاون پر مبنی تعلقات
کے استحکام اور فروغ کو اہمیت دی ہے، جو ویتنام کی خارجہ پالیسی کا اسٹریٹجک انتخاب
اور اولین ترجیح ہے۔ویتنام ، چین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو فروغ
دینے اور اسےمضبوط کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین باہمی
سیاسی اعتماد نیز زیادہ عملی اور سود مند باہمی تعاون کو مضبوط کیا جا سکے۔