ہانگ کانگ اور مکاؤ ،صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے منتظر ہیں

2023/03/11 16:50:23
شیئر:

ہانگ کانگ اور مکاؤ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والےشخصیات نے ملک کے صدر کے طور پر شی جن پھنگ کے انتخاب پر اپنی پرخلوص  حمایت کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کا خواب ضرور تعبیر پائے گا ۔

ہانگ کانگ کے پیکیاؤ مڈل اسکول کے پرنسپل وو ہوان جے نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کو متفقہ طور پر منتخب کیا جانا ، ایک اہم بات ہے جو عوام کی خواہشات اور توقعات کے مطابق ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی عوام ثابت قدمی کے ساتھ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے مقصد کی طرف بڑھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اساتذہ اور طلباء کی رہنمائی کرنی چاہیے تاکہ وہ ملک کی مجموعی ترقی میں بہتر طور پر ضم ہونے اور گریٹر بے ایریا کو بین الاقوامی جدت اور ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کے لیے سخت محنت کریں۔

ہانگ کانگ میڈیکل کونسل کے لائسنس یافتہ ڈاکٹرز کی ایسوسی ایشن کے نائب صدر تانگ جی شینگ کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا ہے جس سے  تمام قومیتوں کے دلوں میں صدر شی جن پھنگ  کے بلند وقار کی عکاسی ہوتی ہے۔صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ میں مختلف شعبوں کو متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے، "ایک ملک، دو نظام" کے منفرد فوائد کو پورا کرنا چاہیے اور قومی ترقی کے عمل میں بہتر طور پر ضم ہونا چاہیے۔