میں عوام سے ہوں، شی جن پھنگ

2023/03/11 14:57:17
شیئر:

شی جن پھنگ کا کہنا ہے کہ "عوام نے مجھے اس منصب پر مقرر کیا ہے اور میں ہمیشہ لوگوں کو اپنے دل میں اعلی ترین مقام پر رکھوں گا."
دیہی گاوں کے پارٹی سیکریٹری سے لے کر سی پی سی  کے جنرل سیکریٹری اور پھر ملک کا صدر بننے تک، شی جن پھنگ کا دل  ہمیشہ ملک و قوم کے لیے پر خلوص جذبات سے لبریز رہا اور انہوں نے خود کو عوام کا خادم سمجھا ہے ۔ انہوں نے لوگوں کے لیے اپنی اس گہری اور بے لوث محبت کو اپنے ہر عمل سے ظاہر بھی کیا ہے اور ان کاعزم ہے کہ وہ آخری دم تک عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔