انتونیو گوتریس کی جانب سے شام کے بحران کی 12 سال مکمل ہونے پر بیان

2023/03/11 16:48:09
شیئر:

10 مارچ کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شام کے بحران کی 12 برس مکمل ہونے کے موقع پر اپنے ترجمان کے ذریعے ایک بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ  11 مارچ  شام کے بحران کا بارہواں سال ہے اور شامی عوام کو اس سال ایک اور تباہ کن  زلزلے کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے، جنگ شروع ہونے کے بعد سے انسانی ضروریات اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد شام کو فراہم کی جانے والی امداد کو سیاسی راستے پر ایک نئی قوت میں تبدیل کرنا چاہیے تاکہ شامی تنازعے کے بنیادی مسائل کو حل کیا جا سکے۔  شام میں تمام فریقوں اور اہم بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی ترویج جاری رکھنی چاہیے اور پائیدار امن کی راہیں کھولنی چاہئیں۔ انہوں نے ملک گیر جنگ بندی کو یقینی بنانے، شامی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے  اور پناہ گزینوں کی حفاظت اور وقار کے ساتھ رضاکارانہ واپسی کے حالات پیدا کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات پر زور دیا اور  شام کے اقتدار اعلی، وحدت  اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ علاقائی استحکام کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔