"ٹماٹروں کے گاؤں"میں خوبصورت زندگی

2023/03/11 16:12:36
شیئر:

این پی سی کے نمائندے چن باو چاؤ ، وسطی چین کے صوبہ ہینان کے گاوں بائی یو شان کے سربراہ ہیں ۔وہ  2018 میں اس گاؤں کے سربراہ بنے تو انہوں نے یہاں ٹماٹر کاشت کرنے کے لیے مقامی لوگوں کی رہنمائی کی ۔ آج، گاؤں میں ٹماٹر کی کاشت کی سالانہ مالیت 20 ملین یوآن سے زیادہ ہے۔گاوں کے ہر  خاندان نے  نئے خوبصورت گھر بنا لیے ہیں اور سب کے پاس اب اپنی گاڑی ہے ۔ 
اس سال کے دو اجلاسوں میں شریک چن باوچاؤ کی تجاویز ، بنیادی طور پر دیہی احیاء کے بارے میں ہیں۔ وہ امید کرتے ہیں کہ دیہی علاقوں میں 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ زیادہ پر سکون بڑھاپا گزاریں گے، دیہی علاقوں میں اعلی معیار  کے کنڈرگارٹن تعمیر کیے جائیں گے اور نوجوان اور درمیانی عمر کے لوگوں کو اپنے آبائی علاقوں میں روزگار تلاش کرنے کے زیادہ مواقع ملیں گے۔ چن باوچاؤ نے کہا کہ وہ دو اجلاسوں کی آواز کو گاؤں والوں تک بھی پہنچائیں گے، اور دیہی احیاء میں زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔