چین نے دنیا کے استحکام اور خوشحالی میں دانشمندی اور طاقت کا اشتراک کیا ہے،عالمی شخصیات

2023/03/12 19:16:18
شیئر:

معتمد عالمی شخصیات کا کہنا ہے کہ اس سال کے دو اجلاسوں نے دنیا کو واضح اور اہم پیغام دیا ہے کہ چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا، باہمی  مفادات اور جیت  جیت کے نتائج حاصل کرے گا اور عالمی گورننس کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دے گا۔

اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر محمد جاسر نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کو عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا اتحاد مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے اور چین نے اس میدان میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے افریقہ میں جاری کئی چینی منصوبوں کا دورہ کیا ہے اسی لیے وہ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں ۔محمد جاسر کے مطابق اب بھی دنیا کے بہت سے حصے ایسے ہیں جہاں بنیادی ڈھانچے میں بہت زیادہ بہتری درکار ہے، خاص طور پر عام لوگوں کی زندگی سے متعلقہ شعبے  جیسے کہ تعلیم و صحت کے شعبے ،جن میں ہم چین کی جانب سے دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے منتظر ہیں.