چین کی معاشی ترقی دنیا کے لیے اہم کردار ادا کرے گی،عالمی برادری

2023/03/12 15:43:34
شیئر:

چین میں ہونے والے دو اجلاس بین الاقوامی برادری کی توجہ کا مرکز رہے ہیں ۔ عالمی ماہرین چین کی معیشت کے حوالے سےیہ یقین رکھتے ہیں کہ چین کی اقتصادی ترقی ،علاقائی خوشحالی اور عالمی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ان کا ماننا ہے کہ چین کی اقتصادی ترقی  کا مرکز عوام ہیں اور چین کا ترقیاتی تجربہ سیکھنے کے قابل ہے.

کینیڈا کی کمیونسٹ پارٹی آف کیوبیک کے سیکریٹری ایڈرین ویلز کا کہنا ہے کہ دو اجلاسوں کا انعقاد  ایک جمہوری عمل ہے، جس میں اقتصادی منصوبے اور طویل مدتی اہداف شامل کیے جاتے  ہیں اور منتخب نمائندے و مندوبین ان پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ چین ،عوامی خدمت کی طر زپر اپنی معیشت کو عوام کی مرضی کے مطابق ترقی دے رہا ہے جو دنیا کے لیے ایک تحریک ہے۔

فیڈریشن آف عرب چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشنز کے سیکریٹری جنرل علی یوسف نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے نقطہ نظر سے صدر شی جن پھنگ کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ہے۔ہم اس اقدام کی بہت تعریف کرتے ہیں  کیونکہ اس سے خطے کے ممالک کی معاشی ترقی کو درپیش بہت سے مسائل حل ہو تے ہیں اور ان ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کو فروغ ملتا ہے۔