یوکرین میں "نارتھ اسٹریم" دھماکہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے، سیمور ہرش

2023/03/12 16:27:04
شیئر:

ایک معروف امریکی تحقیقاتی صحافی سیمور ہرش نے فروری کے اوائل میں انکشاف کیا تھا کہ "نارتھ سٹریم" پائپ لائن کو امریکی خفیہ ایجنسی اور امریکی فوج نے خفیہ طور پر سبوتاژ کیا تھا۔ اس اتنے بڑے انکشاف پر مغربی مین اسٹریم میڈیا بالکل خاموش رہا۔ لیکن اس مہینے کی 7 تاریخ کو، اچانک امریکہ کے اخبار نیویارک ٹائمز، برطانیہ کے اخبار ٹائمز اور کئی جرمن ذرائع ابلاغ نے  مشترکہ بیانات جاری کیے کہ "نارتھ سٹریم"قدرتی گیس پائپ لائن دھماکے ،ایک یوکرین حامی گروپ نےکیے ہیں ۔سی جی ٹی این کی میزبان لیو شین کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں سیمورہرش نےمغربی میڈیا کے نام نہاد "نئے مواد"  کے بارے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت مغربی میڈیا نے محض توجہ ہٹانے کے لیے ایسا کیا ہے، یو کرین میں "نارتھ اسٹریم" دھماکہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔