سمندر پار چینیوں کا کہنا ہے کہ شی جن پھنگ کا صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے
چیئرمین کے طور پر منتخب ہونا عوامی امنگوں کے مطابق ہے اور توقع ہے کہ ملک ایک
نئے سفر پر آگے بڑھے گا اور صدر شی کی قیادت میں نئی کامیابیاں حاصل کرے
گا۔
زیمبیا اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن کے صدر ژانگ جیان کا کہنا ہے کہ شی جن
پھنگ کا صدر مملکت منتخب ہونا اس بات کی مکمل عکاسی کرتا ہے کہ صدر شی جن پھنگ
عوام سے محبت کرنے والے رہنما ہیں، ان کا انتخاب عوام کی خواہش اور توقعات کے
مطابق ہے ۔ زیمبیا میں سمندر پار چینی صدر شی کی قیادت کے حامی ہیں۔ ہم مادر وطن کی
ترقی کی حمایت جاری رکھیں گے اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے حصول میں اپنا
مثبت کردار ادا کریں گے۔