چین کے دو دیہات نے اقوام متحدہ کی ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی جانب سے "بہترین سیاحتی گاؤں" کا ایواردڈ جیت لیا

2023/03/13 10:56:03
شیئر:

اقوام متحدہ کی ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے "بہترین سیاحتی گاؤں" کی ایوارڈ تقریب  بارہ تاریخ کو   مغربی سعودی شہر اورا میں منعقد ہوئی اور چین کے دو دیہات نے "بہترین سیاحتی گاؤں" کا اعزاز اپنے نام کیا۔
دنیا کے "بہترین سیاحتی گاؤں " کے طور پر منتخب کیے گئے ان دو چینی دیہات میں سےایک  گوانگسی کا داژائی گاؤں ہے۔ جس کی  2300 سال سے زیادہ عرصے سے تہہ در تہہ ڈھلوانی کھیتوں میں   کاشت کاری کی تاریخ ہے، اس گاؤں میں  ہونگیاؤ  قومیت کے  لوگ نسل در نسل کھیتی کررہے ہیں، یہ لوگ ایک منفرد اور دلکش علاقائی ثقافت تشکیل دیتے ہیں. دوسرا گاؤں  چھونگ چھینگ شہر کا چنگژو گاؤں ہے ،جہاں کے مالا مال قدرتی ماحول نے مناظر کا تنوع پیدا کیا ہے ،  اور اس گاؤں میں  ہان ، تھوجیا ، میاؤ اور دیگر اقلیتی ثقافتیں مل جل کر رہتی ہیں۔
یو این ڈبلیو ٹی او  کے " بہترین سیاحتی گاؤں" کا انتخاب 2021 میں  شروع ہوا اور اس کا مقصد دیہی ثقافتی ورثے کا  تحفظ کرنا  اور پائیدار ترقی کو فروغ  دینا ہے ۔ سال 2022 میں 57 ممالک کے کل 136 امیدواروں نے اس سرگرمی میں  حصہ لیا اور آخر کار 32 دیہات کا انتخاب کیا گیا۔