'چین ہمارا دشمن نہیں ہے" ۔ دو آرا میں منقسم امریکی ایوان نمائندگان ،بڑھتی ہوئی بےچینی کا عکاس ہے

2023/03/13 16:32:05
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  سے متعلق امریکی سلیکٹ کمیٹی  کے اجلاس میں  بیجنگ کے خلاف سخت بیانات دیئے جا رہے تھے  کہ اچانک گلابی لباس میں ملبوس ایک خاتون نے ایک  پلے کارڈ بلند کیا جس پر لکھا تھا  'چین ہمارا دشمن نہیں ہے'۔اس موقع پر امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر نے کہا کہ "ہمیں تعاون کی ضرورت ہے، مسابقت کی نہیں"۔

کوڈ پنک نامی  ویب سائٹ پر "چین ہمارا دشمن نہیں ہے" ، "یوکرین میں امن" اور "جنگ سبز نہیں ہے" کے ساتھ  سرفہرست ہے اور  ان تینوں کا بنیادی مقصد "زندگی کے لئے سازگار حالات پیدا کرنا" ہے۔ اور اب امریکی ایوانِ نمائندگان میں بھی اس حوالے سے بلند ہونے والی آوازوں نے امریکی سیاست دانوں کے درمیان موجود ان نظریاتی اختلافات کو واضح کر دیا ہے ۔