نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکے میں امریکہ ملوث تھا، ڈچ ماہرین

2023/03/13 09:43:11
شیئر:

نیدرلینڈز کی فری یونیورسٹی آف ایمسٹرڈیم میں بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر ہینک اووربیک نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مختلف معلومات کے تجزیے کی بنیاد پر وہ اس بات پر بہت زیادہ قائل ہیں کہ امریکہ نے "نورڈ اسٹریم" قدرتی گیس پائپ لائن دھماکے میں حصہ لیا، کیونکہ ایسا کرنے کی وجہ اور صلاحیت صرف امریکہ کے پاس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن  کھلے عام یہ  اعلان کر چکے ہیں  کہ وہ نارڈ اسٹریم منصوبے پر  کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  یہ بات بھی ثابت ہے  کہ نارڈ اسٹریم بم دھماکے کا  سب سے زیادہ فائدہ بھی  امریکہ ہی کو  ہوا کیونکہ اب جرمنوں کا بہت زیادہ انحصار امریکہ اور کچھ حد تک نیدرلینڈز  کی طرف سے ایل این جی کی سپلائی پر  ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام شواہد اور  نشانیاں اس طرف اشارہ کرتی ہیں کہ امریکہ اس بم دھماکے میں ملوث ہے۔