عالمی شخصیات کی جانب سے چین کی تجاویز اور تصورات کی پذیرائی

2023/03/13 15:53:30
شیئر:

چینی رہنماؤں کی پیش کردہ تجاویز اور تصورات کو  عالمی سطح پر بے حد سراہا گیا ہے ۔ عالمی شخصیات کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ سے عالمی تعاون اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

تھائی لینڈ- چائنا "دی بیلٹ اینڈ روڈ" ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر وی لون کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے تصور  نے دنیا کے لیے امکانات روشن کیے ہیں ۔ اس سے قبل وہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشئیٹو،عالمی ترقیاتی اقدامات اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کی تشکیل جیسےتصورات کو پیش کر چکے ہیں جنہیں عالمی برادری نے وسیع پیمانے پر تسلیم کیا ہے۔ ان  کے اسٹریٹجک وژن اور ممتاز صلاحیتوں نے دنیا کو متاثر کیا ہے۔

الجزائر کے اخبار" انڈیپنڈنٹ یوتھ ڈیلی" کے ایڈیٹر ان چیف کارمل مانساری نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کو اہمیت دیتا ہے اور اس کی پیروی کرتا ہے، یہ نہ صرف اس کی اپنی معاشی ترقی کو فروغ دے سکتا ہے  بلکہ عالمی معیشت کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لیے بھی مددگار ہے۔
عالمی شخصیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے عمل میں ، چین نے ماحولیاتی تمدن کی تعمیر اور ماحولیاتی تحفظ کو مدنظر رکھا ہے ، تاکہ سبز اور کم کاربن اعلی معیار کی ترقی کی نئی رفتار کو برقرار رکھا جا سکے۔ اس طرح کے ترقیاتی تصورات  دنیا کو ترقی کے مواقع اور ایک نئی تحریک مہیا کرتے ہیں جو تمام ممالک کے لئے سیکھنے کا حوالہ ہیں ۔