ہرش کی کہانی یوکرین کی کہانی سے کہیں زیادہ قابل قبول ہے: امریکی مصنف

2023/03/13 16:44:16
شیئر:

امریکی تفتیشی صحافی سیمور ہرش نے نارڈ اسٹریم پائپ لائن دھماکے کا ماسٹر مائنڈ امریکہ کو قرار دیا تھا۔ جب کہ  حالیہ دنوں  نیویارک ٹائمز نے اپنے ایک مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ یوکرین حامی گروپ نےکیا تھا۔ اس حوالے سے  امریکی تاریخ دان اور پولیٹیکل سائنٹسٹ آرون گڈ کا  ماننا ہے کہ ہرش کی کہانی زیادہ قابل قبول ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ہرش کی روسی جرمن نورڈ اسٹریم پائپ لائن پر امریکا کے حملے کی کہانی نے امریکااور جرمنی کے اتحاد کے لیےخطرہ پیدا کر دیا ہے یہ اتحاد  دوسری جنگ عظیم کے بعد سے امریکی بالادستی کا ایک اہم ستون ہے اور امریکا کسی بھی صورت اپنی بالا دستی سے دستبردار نہیں ہونا چاہتا ہے انہوں نے کئی تاریخی مثالوں کا حوالہ دیتے  ہوئے سابق امریکی صدر کے یہ جملے دہرائے "امریکہ کا کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہے، صرف مفادات ہیں " ۔ ان کا ماننا ہے کہ  امریکہ اپنے مفادات اور بالادستی کے تحفظ  کی خاطر  کچھ بھی کر سکتا ہے ۔