شی جن پھنگ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور عالمی سیاسی جماعتوں کے اعلی سطحی مکالمے میں شرکت کریں گے

2023/03/13 15:47:30
شیئر:

13 مارچ کوسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہِ بین الاقوامی روابط کے ترجمان ہو ژاؤمنگ نے  اعلان کیا کہ 15 مارچ کو ویڈیو لنک کے ذریعے   کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور عالمی سیاسی جماعتوں کے مابین  اعلیٰ سطحی مکالمے کا انعقاد ہوگا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ  افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔ مکالمے کا موضوع "جدیدیت کا راستہ اور  سیاسی جماعتوں کی ذمہ داریاں" ہے ۔ متعدد ممالک سے سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے رہنماؤں کو اس مکالمے میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔