مشرقی فلسطین میں کیا واقعی "تجربہ " کیا گیا تھا؟

2023/03/13 16:13:39
شیئر:

امریکہ میں زہریلے مواد سے بھری ٹرین کی پٹری سے اترنے والی تباہ شدہ بوگیاں  مشرقی فلسطین کے علاقے  میں ابھی بھی موجود ہیں اور تحقیقات زیر التوا ہیں۔  علاقے میں  ہوا اور پینے کے پانی کی باقاعدگی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس ہوا میں  سانس لینا یا یہ پانی پینا اوراس سے  نہانا ٹھیک ہے۔ لیکن ہوا میں جو عجیب و غریب بدبو پھیلی ہوئی ہے اور شہر میں جو پانی کی  بوتلیں منگوائی جا رہی ہیں ،اس سب کو دیکھ کر یہاں کے رہائشی سوال کرتے ہیں کہ کیا  یہ  مسئلہ واقعی حل ہو گیا ہے ؟ تحقیقات کا نہ ہونا کسی سازش کو چھپانے کے لیے تو نہیں ؟  ان حالات میں یہاں کے  4,700 باشندوں میں سے کچھ  یہیں رہنا چاہتے ہیں، اور کچھ یہاں سے جانا چاہتے ہیں ان کے  لیے یہ علاقہ اور زندگی دونوں بے یقینی میں گھر چکے ہیں۔