چین میں امریکی سفیر کی تقریر نے " ماحول کو انتہائی ناخوشگوار بنا دیا"

2023/03/14 16:43:25
شیئر:

چین میں امریکی چیمبر آف کامرس کے 22 ویں سالانہ تعریفی عشائیے میں امریکا کے سفیر نکولس برنز نے اپنی تقریر میں چین کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس سے امریکی چیمبر آف کامرس اور کاروباری برادری میں عدم اطمینان پیدا ہوا۔ کچھ عہدیداروں نے برنز کو "جنونی امریکی  بھیڑیا" قرار دیا۔
15 فروری کو بیجنگ میں ایم چیم چائنا کا سالانہ عشائیہ منعقد ہوا تھا جس میں امریکا اور چین کے سیاسی اور کاروباری اداروں کے تقریبا 350 نمائندوں نے شرکت کی۔ چین میں امریکی سفیر برنز نے عشائیے میں تقریر کرتے ہوئے  چین کی تجارت، سرکاری اداروں، صنعتی سبسڈیز، سائبر سیکیورٹی، سنسرشپ،  انسداد وبا اور انسانی حقوق کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان مینڈ ایئرکرافٹ واقعے کا بھی ذکر کیا۔ چین کے حوالے سے اس قسم کی  تنقید پر مہمانوں کی جانب سے ناپسندیدگی  کا اظہار کیا گیا۔
 ذرائع نے 23 تاریخ کو گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ چین میں امریکی چیمبر آف کامرس کے عملے کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ جب برنز نے تقریر کی تو "ماحول انتہائی ناخوشگوار  تھا، یہ عشائیہ چیمبر آف کامرس کی اعلیٰ ترین سالانہ تقریب ہے، لیکن انہوں نے اس موقع پر کئی حساس معاملات  کا ذکر کیااور تمام وہ موضوعات جن سے چیمبر آف کامرس بچنا چاہتا تھا ان کا ذکر برنز  نے کیا۔ بعد ازاں ایک امریکی کمپنی کے انچارج نے چیمبر آف کامرس سے استفسار کیا کہ اس نے برنز کو کیوں مدعو کیا، ان کی رائے میں برنز کے اس تبصرے سے متعلقہ چینی محکموں کے ساتھ مستقبل کے مواصلاتی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔