سعودی عرب اور ایران کا" بیجنگ مکالمہ" گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو کا ایک کامیاب عمل ہے، وزارت خارجہ

2023/03/14 16:50:33
شیئر:

چودہ مارچ کو چینی وزار ت خارجہ کے  ترجمان وانگ وین بن نے سعودی عرب اور ایران کے " بیجنگ مکالمے" کے  حوالے سے  کہا کہ مسائل کتنے ہی پیچیدہ کیوں نہ ہوں اور چیلنجز کتنے ہی شدید کیوں نہ ہوں، جب بھی ہم باہمی احترام کے جذبے کے ساتھ مساوی مذاکرات کریں گے، ہم یقینی طور پر باہمی طور پر قابل قبول حل تلاش کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ مشرق وسطیٰ،  مشرق وسطیٰ کے لوگوں کا  ہے اور مشرق وسطیٰ کے خطے کی تقدیر یہاں کے عوام کے ہاتھوں میں ہونی چاہیے۔ چین، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کی آزادی اور حقِ خود ارادیت کے جذبے کو مزید فروغ دینے، اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے اور مشرق وسطیٰ کو زیادہ پرامن، مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
وانگ وین بن نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کا بیجنگ مکالمہ ،گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو کا ایک کامیاب عمل ہے۔ چین مشرق وسطیٰ میں امن و امان کے حصول کے لیے چینی دانش کے ذریعے تجاویز پیش کرتارہے گا اور ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے مثبت اور تعمیری  کردار  ادا کرتا رہےگا۔