سابق امریکی فوجیوں کا افغانستان سےتکلیف دہ انخلا کا انکشاف

2023/03/14 16:35:40
شیئر:

 آٹھ مارچ کو امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان نے سماعتوں کے سلسلے میں پہلا اجلاس منعقد  کیا، جس کا مقصد 2021 میں افغانستان سے امریکی فوج کے جلد بازی میں کیے جانے والےانخلا کے لیے ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کی سربراہی میں وفاقی حکومت کی ذمہ داری کا تعین کرنا ہے۔
 سماعت کے دوران متعدد حاضر سروس اور سابق فوجیوں نے اپنے ذاتی تجربات کا ذکر کرتے ہوئے انخلا کی افراتفری اور آج تک کے منفی اثرات کو بیان کی اور افغان جنگ کے بعد سے امریکی انتظامیہ کی متضاد پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔