چینی فوج کے طبی امن دستے کی جانب سےلبنان میں ادویات کا عطیہ

2023/03/14 10:01:10
شیئر:

 تیرہ مارچ کو لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس  کی ایسٹرن سیکٹر کمانڈ کے سویلین ڈپارٹمنٹ کی دعوت پر لبنان میں چینی فوج کے امن دستوں کے21 ویں  طبی یونٹ  نے لبنان کے شہر کفاہامہ گاؤں میں ادویات عطیہ کیں اور  مریضوں کے علاج  معالجہ کا اہتمام کیا ،تاکہ مقامی لوگوں کو انسانی امداد فراہم کی جا سکے۔
کفاہامہ گاؤں جنوبی لبنان میں اسرائیل کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ جہاں مقامی لوگوں کو طویل عرصے سے طبی دیکھ بھال اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔ چینی امن فوج کی طبی ٹیم ہر ماہ طبی عملے کو ضروری ادویات دیتے ہوئے وہاں بھیجتی ہے تاکہ گاؤں والوں کے لیے مستقل بنیادوں پر مفت طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔بتایا جاتا ہے کہ اس بار چینی امن اسپتال کی طرف سے عطیہ کردہ ادویات کی قیمت 30,000 یوآن سے زائد تھی  جس سے گاؤں میں ادویات کی موجودہ قلت کو کافی حد تک دور کیا گیاہے۔