امریکی وزیر خزانہ کی وفاقی قرضوں کی حد میں غیر مشروط اضافہ کرنے کی تاکید

2023/03/14 16:27:34
شیئر:

دس مارچ کو امریکی وزیرِ خزانہ جینیٹ یلین نے ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں کہا کہ امریکی قرضوں کی ادائیگی میں ناکامی ، امریکہ کی مالی و معاشی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے کانگریس کے ارکان پر زور دیا کہ وہ قرض کی حد  اور غیر مشروط  قرضوں کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے بلاتاخیر آگے بڑھیں۔  ان کا کہنا تھا کہ   ڈیفالٹ کے بعد شرح سود میں زبردست اضافے سے بچنے کا واحد آپشن یہ ہے کہ امریکہ اپنے بلوں کی بروقت ادائیگی کا عہد کرے۔اگرہم ایسا نہیں کرتے اور کوئی آسان راستہ ڈھونڈتے ہیں  تاکہ معاشی افراتفری سے بچا جائے گا تو سمجھیں کہ ہم خود سے مذاق کر رہے ہیں کیونکہ  حکومت کے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے سے معاشی اور مالی تباہی ہوگی۔