امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے جوہری آبدوز تعاون کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2023/03/14 09:51:03
شیئر:

13 مارچ کو امریکی صدر جو بائیڈن نے کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں امریکی بحری اڈے پر آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیس اور برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات کی جس میں نام نہاد 'سہ فریقی سیکیورٹی پارٹنرشپ' پر بات چیت کی گئی اور آسٹریلیا کو جوہری آبدوزوں سے لیس کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔
ملاقات کے بعد تینوں فریقوں  کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق امریکہ آسٹریلیا کو تین امریکی " ورجینیا  "کلاس نیوکلیئر آبدوزیں فروخت کرے گا، یہ لین دین موجودہ صدی کی تیس  کی دہائی کے اوائل میں مکمل ہوجائے گا اور مزید دو آبدوزیں بعد میں فروخت کرنے کا بھی امکان  ہے ۔ تینوں ممالک امریکہ اور برطانیہ کی ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نئی قسم کی جوہری آبدوز کی تیاری میں تعاون کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ آسٹریلوی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ 245 ارب ڈالر کی لاگت سے یہ پورا منصوبہ 2055 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ 15 ستمبر  2021 کو امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے نام نہاد سہ فریقی سیکیورٹی شراکت داری کا اعلان کیا تھا جس کے تحت امریکہ اور برطانیہ ، دو جوہری مسلح ریاستیں ، آسٹریلیائی بحریہ کو جوہری آبدوز فورس بنانے میں مدد کریں گی۔ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے جوہری آبدوز تعاون کے پروگرام نے جوہری پھیلاؤ کے بارے میں بین الاقوامی خدشات کو بڑھا دیا ہے۔