شی جن پھنگ کا نیپال کے نئےصدر کے نام تہنیتی پیغام

2023/03/14 19:50:08
شیئر:

14 مارچ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے رام چندرا پاودل  کو نیپال کے صدر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔
 اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ  چین اور نیپال پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے دوست ہمسایہ ممالک ہیں۔ 1955ء میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور نیپال کے تعلقات نے ہمیشہ مثبت اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے نیز بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان پرامن بقائے باہمی، دوستی اور باہمی تعاون کی مثال قائم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چین- نیپال تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چین اور نیپال کے درمیان روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے، اعلی معیار کے ساتھ مشترکہ طور پر "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر، عوامی تبادلوں اور تعاون کو وسعت دینے اور ترقی اور خوشحالی کے لئے چین-نیپال اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لئے صدر پاودل کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔