غیر ملکی رہنماؤں کی شی جن پھنگ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

2023/03/14 19:48:07
شیئر:


قومی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کی جانب سےشی جن پھنگ کو  عوامی جمہوریہ چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔
سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز  اور ولی عہد و  وزیراعظم محمد بن سلمان  نے نئی مدت کے آغاز کے لیے شی جن پھنگ کے تیسری مرتبہ صدرمنتخب ہونے پر دلی مبارکباد اور نیک تمناوں کا پیغام ارسال کیا  جس میں انہوں نے چینی عوام کی مسلسل ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔
سری لنکا کے صدر وکرما سنگھے نے کہا کہ شی جن پھنگ کی  مضبوط قیادت میں چین نے بہت سے چیلنجز پر قابو پایا ہے اورنمایاں ترقی کی ہے، ان  کا ایک مرتبہ پھر سے صدر منتخب ہونا  بلاشبہ چین میں ایک نئے شاندار باب کا آغاز کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  سری لنکا اور چین کے درمیان خصوصی دوستی ہزاروں سال پرانی ہے اور انہیں پختہ یقین ہے کہ سری لنکا اور چین کے درمیان قریبی تعاون مزید فروغ پائے گا اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچے گا۔