شی جن پھنگ کا کہنا ہے کہ "عوام نے مجھے اس منصب پر فائز کیا ہے اور عوام ہمیشہ میرے دل میں مقدم رہیں گے."
ایک گاوں کے پارٹی سیکرٹری سے لے کر سی پی سی کے جنرل سیکرٹری اور پھر ملک کا صدر بننے تک، شی جن پھنگ کا دل ہمیشہ ملک و قوم کے لیے پر خلوص جذبات سے لبریز رہا اور انہوں نے خود کو عوام کا خادم سمجھا ہے ۔ انہوں نے لوگوں کے لیے اپنی اس گہری اور بے لوث محبت کو اپنے ہر عمل سے بھی دکھایا ہے اور وہ آج بھی پُرعزم ہیں کہ آخری دم تک عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔