بائیڈن کی کیلیفورنیا آمد پرایشیائی امریکی کمیونٹی کا گن وائلنس سے نمٹنے کا مطالبہ

2023/03/15 15:27:47
شیئر:

امریکی صدر جو بائیڈن کے جنوبی کیلیفورنیا کے دورے سے قبل ایشیائی امریکی کمیونٹی کی جانب سے گن وائلنس کےحل کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

بائیڈن کے دورے میں مونٹیری پارک کا دورہ شامل ہے  جہاں اس سال کے اوائل میں نئے قمری سال کی تقریبات کے دوران فائرنگ کے ایک واقعے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔فائرنگ کے اس واقعے سے  ایشیائی نژاد امریکی کمیونٹی میں خوف کی لہر دوڑ گئی ۔ مارچ 2020 میں ایشیائی امریکی کمیونٹی کو نفرت، تشدد اور ہراساں کیے جانے کے واقعات کا سراغ لگانے اور ان کا حل تلاش کرنے والے گروپ سٹاپ اے اے پی آئی ہیٹ کی رپورٹ کے مطابق 19 مارچ 2020 سے 31 دسمبر 2021 کے درمیان ایشیائی نژاد امریکیوں اور جزائربحرالکاہل کے باشندوں کے خلاف نفرت پر مبنی  کے 10,905 نگیز واقعات ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ خواتین اور عمر رسیدہ افراد  بد زبانی سے ہراساں کیے جانے، نسل پرستی، امتیازی سلوک اور بعض اوقات جسمانی حملوں کا سامنا بھی کرتے ہیں ۔

مونٹیری پارک کونسل کے رکن یوون ییو نے کہا کہ بائیڈن کا دورہ ،مونٹیری پارک کمیونٹی کے لیے ان کی حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ پرامید ہیں کہ صدر گن کنٹرول بل ایوان میں لائیں گے۔