"چین کی جدیدیت اور دنیا کے لئے نئے مواقع" کے موضوع پر اقوام متحدہ میں خصوصی سیمینار اور خصوصی پروگرام کا آغاز

2023/03/15 15:24:13
شیئر:


14 مارچ کو ،  اقوام متحدہ  میں چائنا میڈیا گروپ کے دفتر  کے زیر اہتمام "چین کی جدیدیت اور دنیا کے لئے نئے مواقع"کے موضوع  پر آن لائین خصوصی سیمینار اور خصوصی پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر معزز شرکا نے کہا کہ چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے عالمی برادری کو فائدہ ہو رہا ہے۔ مہمانوں نے عالمی اقتصادی ترقی کے لیے چینی معیشت کی اہمیت کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کے زیر اہتمام دی بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کیے حوالے سے بلند توقعات کااظہار کرتے ہوئےپاک- چین تعلقات کی ترقی کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا ۔ ان کی رائے میں دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے پاک -چین اقتصادی راہداری مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے اور اس میں مزید پیش رفت بھی ہوگی۔