غیر ملکی رہنماؤں کی جانب سے شی جن پھنگ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری

2023/03/15 21:29:39
شیئر:

متعدد ممالک کے  رہنماؤں نے عوامی جمہوریہ چین کے صدر منتخب ہونے پر شی جن پھنگ کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی ہے۔

تھائی لینڈ کے بادشاہ وجیرالونگ کورن نے کہا کہ شی جن پھنگ  کا دوبارہ منتخب ہونا چینی قوم کی عظیم احیا کے عمل میں ایک سنگ میل ہے، جو ان  کی حکومتی کامیابیوں پر چینی عوام کے اعتماد کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔ شی جن پھنگ کی مضبوط قیادت میں چین، دنیا کی بڑی معیشتوں اور اقتصادی ترقی کے انجن کی حیثیت سے اہم کردار ادا کرتا رہے گا اور عالمی امن و سلامتی کے تحفظ میں پہلے سے زیادہ اہم کردارادا کرے گا۔ تھائی لینڈ اور چین قریبی دوست اور ہمسائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ  صدر شی جن پھنگ  کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کے بہتر مستقبل کی تشکیل کے لئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔