"چینی جدیدیت اور دنیا: عالمی اقتصادی ترقی کے لیے نئے تصورات کی فراہمی"کے موضوع پرسی ایم جی ٹی وی تھیم فورم کا انعقاد

2023/03/15 15:30:09
شیئر:

14 مارچ کو چائنا میڈیا گروپ کے ٹی وی چینل سی جی ٹی این نے "چینی جدیدیت اور دنیا: عالمی اقتصادی ترقی کے لیے نئے تصورات کی فراہمی " کے موضوع پر ایک ٹی وی تھیم فورم کا انعقاد کیا۔ برطانیہ اور یونان کے کاروباری افراد اور چینی اسکالرز نے "چینی جدیدیت کے دور کی خصوصیات" اور "چینی جدیدیت کی انفرادیت" جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
لندن اکنامک اینڈ بزنس پالیسی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جان راس کا خیال ہے کہ 2023 میں چین کی معیشت تیزی سے بحال ہو گی اور عالمی اقتصادی ترقی کی اہم قوت بن جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہےاور چین کا ترقیاتی ماڈل بہت کامیاب ہے۔ خاص طور پر امریکی بینکنگ بحران کے بارے میں ان کی رائے ہے کہ امریکا کے مقابلے میں، چینی حکومت نے مضبوط اقتصادی اقدامات متعارف کروائے ہیں اور بحران سے نمٹنے کی مضبوط صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ امریکی بینکنگ انڈسٹری میں بنیادی مسائل ہیں، جو امریکی بینکنگ کی نگرانی میں بڑی خامیوں اور امریکی اقتصادی فیصلہ سازی میں غلطیوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔