زراعت اور دیہی علاقوں کی جدیدیت"کے حوالے سے شی جن پھنگ کا مضمون

2023/03/15 15:54:22
شیئر:

چیوشی میگزین کے 16 مارچ کے شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک مضمون شائع کیا جائے گا ، جس کا عنوان ہے "زرعی طاقت کی تشکیل میں تیزی لانا اور زراعت و دیہی علاقوں کی جدیدیت کو فروغ دینا"۔

مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ زرعی طاقت تشکیل دینے کے ہدف کوپورا کرنا اور زرعی اور دیہی کاموں کی اہمیت  کو سنجیدگی سے سمجھنا ضروری ہے۔ دیہی احیاء کو وسیع پیمانے پر فروغ دینا، بنیادی طور پر 2035 تک زرعی جدیدیت کو عملی جامہ پہنانا اور اس صدی کے وسط تک ایک زرعی طاقت کی تشکیل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے ایک تزویراتی تعین ہے جس کا مقصد  ایک جدید ہمہ جہت سوشلسٹ ملک کی تعمیر کرنا ہے۔