چین نورڈ اسٹریم پائپ لائن دھماکے کی بین الاقوامی تحقیقات میں اقوام متحدہ کی حمایت کرتا ہے،وزارت خارجہ

2023/03/15 16:57:17
شیئر:

15 مارچ کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں "نورڈ اسٹریم" پائپ لائن دھماکے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ نورڈ اسٹریم پائپ لائن ایک اہم بین الاقوامی انفراسٹرکچر ہے اور اس دھماکے نے عالمی توانائی مارکیٹ اور ماحول پر بےحد منفی اثرات مرتب کیے ہیں ۔ اس معاملے کی حقائق پر مبنی ، غیر جانبدارانہ اور پیشہ ورانہ تحقیقات کرنا اور متعلقہ ذمہ داروں کا تعین کرنا بہت ضروری ہے.چین بین الاقوامی تحقیقات کرنے اور بین الاقوامی انفراسٹرکچر کی سلامتی کو یقینی بنانے میں اقوام متحدہ کے فعال اور تعمیری کردار کی حمایت کرتا ہے  نیز  اس پر سلامتی کونسل میں بات چیت کا حامی  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین متعلقہ فریقین پر بھی زور دیتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں بین الاقوامی برادری کے سوالات اور خدشات کا موثر جواب دیں۔