برطانیہ میں لوگ غذائی اخرجات مختصر کرنے پر مجبور، تازہ سروے

2023/03/15 09:35:12
شیئر:

حالیہ دنوں' یوکے فوڈ اسٹینڈرڈز ایجنسی' کی جانب سے کرائے گئے ایک نئے ماہانہ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ کے بہت سے گھرانوں کو اپنی خوراک کی کھپت کم کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے ۔ یہ صورت حال برطانیہ میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے پید ا ہوئی ہے۔
سروے کے نتائج کے مطابق، 15 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ اس سال فروری میں، وہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے وقت پر کھانا نہیں کھا سکے۔ 27 فیصد جواب دہندگان نے کھانے میں کمی کی اطلاع دی ، جو نومبر میں 21 فیصد سے زیادہ تھا۔
اس کے علاوہ سروے میں شامل تقریباً 60 فیصد گھرانوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کم از کم ایک بار اشیائے ضروریہ میں کٹوتی کی ہے، بچت کی ہے، اپنی جائیداد فروخت کی ہے یا قرض لیا ہے تاکہ بنیادی اخراجات جیسے یوٹیلیٹیز، گروسری، اسکولوں کے واجبات  اور ادویات وغیرہ کے خرچے کو پورا کیا جاسکے۔