روس بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد کے معاہدے میں 60 روز کی توسیع پر رضامند

2023/03/15 10:47:00
شیئر:

روس بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد کے معاہدے میں 60 روز کی توسیع پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یاد رہے کہ  بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد کا معاہدہ 18 مارچ کو ختم ہو رہا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یوکرین نے بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد کے معاہدے میں 60 روز کی توسیع کے لیے روس کی تجویز پر ابھی تک رضامندی ظاہر نہیں کی ہے اور متعلقہ فریقین اب بھی معاہدے میں توسیع کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔
روس کے نائب وزیر خارجہ  سیرگئی  ورشینن نے 13 تاریخ کو میڈیا کو بتایا کہ روس نے معاہدے میں دوبارہ توسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے ، لیکن صرف 60 دن کے لئے۔
گذشتہ سال جولائی میں ، روس اور یوکرین نے بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد کی بحالی پر اقوام متحدہ اور ترکی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ، بحیرہ اسود کے ذریعے یوکرینی اناج اور دیگر زرعی مصنوعات کی برآمدی نقل و حمل کے لئے سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے ایک مشترکہ رابطہ مرکز قائم کرنے پر اتفاق کیا ، اور ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنایا کہ روسی اناج اور کھاد بین الاقوامی مارکیٹ میں داخل ہوں۔ معاہدے میں گزشتہ نومبر میں 120 دن کی توسیع کی گئی تھی۔ روسی وزارت خارجہ نے چند روز قبل کہا تھا کہ مغربی پابندیوں سے متاثر ہونے کی وجہ سے  روسی اناج اور کھاد اب بین الاقوامی منڈی میں آسانی سے داخل نہیں ہو سکتے۔