امریکہ میں ہفتہ وار بے روزگار افراد کی اعانت کی درخواستوں میں 5 ماہ میں سب سے زیادہ اضافہ

2023/03/15 15:20:46
شیئر:

امریکہ میں  9 مارچ تک بے روزگار افراد کی اعانت  کے نئے دعوے دائر کرنے والے امریکیوں کی تعداد میں پانچ ماہ کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے کیے گئے سروے میں ماہرین اقتصادیات نے پیش گوئی کی تھی کہ حالیہ ہفتے تک اس ضمن میں ایک لاکھ 95 ہزار درخواستیں موصول ہوں گی ۔ مالی اعانت کی نئی درخواستیں مسلسل سات ہفتوں تک 200,000 سے نیچے رہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملازمتوں میں اعلی عہدوں میں کی جانی والی کمی کا لیبر مارکیٹ پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑا تھا۔ملازمتوں میں کمی زیادہ تر ٹیکنالوجی کی صنعت میں تھی، جو گزشتہ ماہ اعلان کردہ ملازمتوں کا 28 فیصد تھی۔ خردہ فروش اور فنانس کمپنیاں بھی ملازمین کی تعداد میں کمی کر رہی ہیں۔