چین کے ساتھ تجارتی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے پر امید ہیں ، نیپالی وزیر اعظم

2023/03/15 09:30:54
شیئر:

نیپال کے وزیر اعظم رام چندر پوڈیل  نے 14 تاریخ کو کھٹمنڈو میں 2023 چین نیپال سرمایہ کاری اور اقتصادی اور تجارتی فورم میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے ساتھ تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے اور   مزید چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی امید کرتے ہیں تاکہ نیپال اپنے ترقیاتی اہداف کی تکمیل کر سکے ۔
رام چندر پوڈیل نے نشاندہی کی کہ چین نیپال کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور نیپال کا براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیپال کو یقین ہے کہ چین کی اقتصادی ترقی کی کامیابیاں نیپال کے لئے مزید مواقع فراہم کریں گی اور متعلقہ تجارت اور سرمایہ کاری نیپال کی ترقی اور خوشحالی میں مدد کرے گی۔
 انہوں  نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نیپال ایک چین کے اصول پر عمل پیرا رہے گا  اور  یہ نیپال کی مستقل پالیسی ہے کہ چین مخالف سرگرمیوں کے لئے نیپالی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہ د ی جائے ۔
  نیپال میں چین کے سفیر چھن سونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ چین نیپال کو چین کی ترقی  سے فائدہ اٹھانے   پر خوش آمدید کہتا ہے اور  "بیلٹ اینڈ روڈ"  انیشیٹو  اور عالمی ترقیاتی  انیشیٹو میں فعال طور پر حصہ لینے پر نیپال کا خیرمقدم کرتا ہے۔