اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے عالمی دن پر چینی وزارت خارجہ کا تبصرہ

2023/03/15 17:00:54
شیئر:

15 مارچ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے پہلے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والے پہلے چین- عرب سربراہی اجلاس میں واضح طور پر کہا تھا کہ ہمیں مشترکہ طور پر اسلاموفوبیا کی مخالفت کرنی چاہیے، انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تعاون کرنا چاہیے اور دہشت گردی کو مخصوص قومیتی گروہوں اور مذاہب سے جوڑنے کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا یہ بیان  مذہبی امتیاز اور نفرت کے خلاف چین کے مستقل موقف کی مکمل عکاسی  ہے۔
ہم یہ نہیں بھولیں گے کہ امریکہ نے افغانستان، عراق، لیبیا، شام اور دیگر اسلامی ممالک کے خلاف جنگیں شروع کیں جس کے نتیجے میں لاکھوں مسلمان ہلاک اور پناہ گزین بن گئے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ امریکہ کی سابقہ انتظامیہ نے "مسلمانوں پر پابندی" عائد  کی تھی، جس سے امریکہ دنیا کا واحد ملک بن گیا تھا جس نے خاص طور پر مسلم گروہوں کے لیے پابندی جاری کی تھی۔ امریکی حکومت کو ان مسائل کا سامنا کرنا چاہیے اور اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔