چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے چینی طرز کی جدیدیت اور سی پیک کی مشترکہ تعمیر کے موضوع پر ورچوئل سیمینار کا انعقاد

2023/03/15 19:06:57
شیئر:

پندرہ مارچ کو چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے سی پیک کی مشترکہ تعمیر  اور چینی طرز کی جدیدیت کے موضوع پر ورچوئل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔چائنا میڈیا گروپ کے صحافیوں، مبصرین،  پاکستان کے متعدد ذرائع ابلاغ اور تھنک ٹینکس سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سیمینار میں شرکت کی اور چینی طرز کی جدیدیت ، چین پاک اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیاری ترقی اور میڈیا کے کردار سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

سیمینار میں چائنا میڈیا گروپ کے چینی اور پاکستانی صحافیوں نے چینی طرز کی جدیدیت کو متعارف کروایا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ   چینی طرز کی جدیدیت پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

رواں سال دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو پیش کرنے  کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔ دی  بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فلیگ شپ منصوبے کی حیثیت سے چین-پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر اعلیٰ معیاری  ترقی کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،جس سے پاکستانی معاشرے میں نمایاں تبدیلیاں بھی آئی ہیں  ۔سیمینار  کے شرکا کا کہنا تھا کہ  چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیاری ترقی میں میڈیا  کو اپنا مثبت  کردار  ادا کرنا چاہیئے اور سی پیک کی مشترکہ تعمیر اور دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لیے  رائے عامہ کا سازگار ماحول تیار کرنا چاہیئے۔