چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے 15 مارچ کو جاری کئے گئے اعداد و شمار
کے مطابق جنوری سے فروری تک چین کی پیداواری طلب میں نمایاں بہتری آئی، روزگار
کی صورت حال عام طور پر مستحکم رہی، مارکیٹ کی توقعات میں بہتری آئی اور معاشی
آپریشن میں استحکام اور بحالی کا رجحان دیکھا گیا۔
جنوری سے فروری تک ملک
میں بڑی صنعتوں کی اضافی قیمت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.4 فیصد
اضافہ ہوا اور دو سال کی اوسط شرح نمو 4.9 فیصد رہی۔ سروس سیکٹر میں نمایاں بہتری
آئی اور جنوری سے فروری تک نیشنل سروس انڈسٹری پروڈکشن انڈیکس میں پچھلے سال کی
اسی مدت کے مقابلے میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا۔فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری میں مسلسل
اضافہ ہوا ہے، اور ہائی ٹیک صنعتوں میں سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا
ہے۔ اس دوران روزگار کی صورتحال عام طور پر مستحکم رہی ، جنوری اور فروری میں سروے
شدہ اوسط شہری بے روزگاری کی شرح 5.6 فیصد تھی۔ جنوری سے فروری کے دوران صارفین کی
قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا اور قومی صارفین کی قیمتوں (سی پی آئی) میں پچھلے سال
کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا۔