سی جی ٹی این کی طرف سے "چینی جدیدیت اور تہذیبی تنوع" کے موضوع پر پہلا نیو میڈیا فورم

2023/03/15 15:22:51
شیئر:

13 مارچ کو ،چائنا میڈیا گروپ کے ماتحت ٹی وی نیٹ ورک ،سی جی ٹی این نے "چینی طرز کی جدیدیت اور تہذیبی تنوع" کے عنوان سے نیو میڈیا فورمز کےایک سلسلے کا آغاز کیا ، جس میں افریقہ ، لاطینی امریکہ ، ایشیا اور یورپ سے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، نوجوان اسکالرز اور جغرافیائی سیاست دانوں کو انسانی تہذیب کی ترقی میں چینی طرز کی جدیدیت کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مدعو کیا گیا۔ شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین نے اپنے قومی حالات کے مطابق جدیدیت کا موزوں راستہ تلاش کیا ہے اور"  مغربی جدیدیت ہی واحد ماڈل ہے "کے مفروضے کو توڑتے ہوئے انسانیت کو جدیدیت کے حصول کے لئے نئے اختیارات فراہم کیے ہیں۔