بحیرہ اسود میں روسی اور امریکی فوجی طیاروں آمنا سامنا

2023/03/16 11:02:23
شیئر:

14 تاریخ کو بحیرہ اسود میں روسی اور امریکی فوجی طیاروں کا تصادم ہوا اور ایک امریکی ایم کیو 9 ریپر ڈرون گر کر تباہ ہوگیا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ڈرون روسی فوجی طیارے سے ٹکرایا تھا اور روسی فریق کا کہنا تھا کہ ڈرون  غیر  مستحکم پرواز کی وجہ سے گرا۔
امریکہ میں روس کے سفیر انتونوف نے کہا کہ  یہ ڈرون 1700 کلو گرام دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر روسی ڈرونز امریکی حدود میں  سان فرانسسکو اور نیو یارک جیسے شہروں کے قریب ہوں ، تو کوئی بھی توقع کر سکتا ہے کہ امریکہ کیا اقدامات کرے گا۔ ہم امریکہ اور روس کے درمیان کوئی محاذ آرائی نہیں چاہتے اور ہم امریکی اور روسی عوام کے فائدے کے لیے عملی تعلقات کے فروغ کی حمایت کرتے ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس یوکرین تنازع سے قبل امریکہ بحیرہ اسود پر نگرانی کے مشن کے لیے پہلے ہی ایم کیو 9 ڈرونز استعمال کر چکا تھا۔