چین کا ڈبلیو ٹی او کے فریم ورک کے تحت یورپی یونین کے کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار پر بات کرنے کا مطالبہ

2023/03/16 11:11:56
شیئر:

15 مارچ کو، چین نے ڈبلیو ٹی او کی  تجارت اور ماحولیات کمیٹی کے جاری اجلاس میں ایک تجویز پیش کی، جس میں یورپی یونین کے کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم پر کثیر جہتی بات چیت کا مطالبہ کیا گیا۔
چینی تجویز میں نشاندہی کی گئی ہے  کہ ڈبلیو ٹی او تجارتی پالیسیوں کی نگرانی اور جائزہ لینے کے لیے ایک اہم مقام ہے، اور اس کا مقصد  یہ ہے کہ  ماحولیاتی اہداف کے حصول کے لیے تجارتی پالیسیوں کو ڈبلیو ٹی او کے بنیادی اصولوں اور قواعد کے مطابق ہونا چاہیے اور تحفظ پسندانہ اقدامات اور سبز تجارتی رکاوٹوں کی تشکیل سے گریز کرنا چاہیے۔ چینی فریق نے تجویز پیش کی کہ اس سال جون میں تجارت اور ماحولیات کمیٹی کے اجلاس میں یورپی یونین کے کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار پر کثیر الجہتی بات چیت کی جائے۔
چین کی تجویز کی بازگشت ڈبلیو ٹی او کے دیگر اراکین کی جانب سے بھی سنائی دی ہے۔ ناروے، فلپائن، سنگاپور، بھارت، برازیل اور ڈبلیو ٹی او کے دیگر ارکان نے کہا کہ چین کی تجویز تعمیری ہے اور اس سے تجارت اور ماحولیاتی مسائل پر بات چیت کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول پید ا ہوگا۔