خصوصی سیمینار اور پروگرام " چینی طرز کی جدیدیت اور دنیا کے لئے نئے امکانات" کالندن میں باضابطہ آغاز

2023/03/16 19:16:22
شیئر:

16 مارچ کو ، لندن میں چائنامیڈیا گروپ کے یورپی دفتر کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار اور پروگرام "چینی طرز  کی جدیدیت اور دنیا  کے لئے نئے امکانات" کا باضابطہ آغاز ہوا۔سیمینار میں برطانیہ، نیدرلینڈز، ڈنمارک، سلووینیا اور دیگر یورپی ممالک کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین کے دو اجلاسوں  کے ذریعے بین الاقوامی برادری یہ دیکھ سکتی ہے کہ چین، چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کے عظیم احیاء کو جامع طور پر فروغ دینے کے عظیم مقصد کی طرف بڑھ رہا ہے اور مشترکہ طور پر عظمت اور خوابوں سے بھرپور ایک نئے سفر کا آغاز کر رہا ہے، جس سے دنیا کو نئی روشن خیالی، نئے مواقع اور نئے فوائد حاصل ہوں گے۔
چین کے لیے عالمی بینک کے سابق کنٹری ڈائریکٹر برٹ ہوف مین نے کہا کہ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے چین کے دو اجلاسوں نےاگلے مرحلے کے لیے چین کے ترقیاتی اہداف اورامور کو مزید واضح کیا ہے۔ چینی طرز کی جدیدیت ، عمومی خوشحالی کی جدیدیت ہے جو صرف چند لوگوں کے لئے نہیں ، سب کے لیے ہے. چینی طرز کی جدیدیت مادی و روحانی تہذیب کا امتزاج ہے اور انسان اور فطرت کی ہم آہنگی کی جدیدیت ہے۔