"نئے دور میں چین کی انٹرنیٹ حکمرانی "پر وائٹ پیپر کا اجرا

2023/03/16 14:47:15
شیئر:

16مارچ کو ،چین کی  ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے "نئے دور میں قانون پر مبنی سائبر سپیس گورننس" کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری کیا ، جس میں  چین کے نیٹ ورک قانون کی حکمرانی کی تعمیر کو جامع طور پر متعارف کروایا گیا ہے اور اس سلسلے میں چین کے تجربے اور طرزِ عمل  کا اشتراک کیا گیا ہے۔

وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین نے عالمی انفارمیٹائزیشن کی ترقی کے عمومی رجحان  کی روشنی میں انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ پریکٹس کی بنیاد پر نیٹ ورک کے شعبے میں 140 سے زائد قوانین و ضوابط مرتب کیے  ہیں، جو نیٹ ورک پاور کی تعمیر کے لیے ایک مضبوط ادارہ جاتی قانونی ضمانت فراہم کرتے ہیں۔ چین قانون پر مبنی سائبر سپیس گورننس کے سلسلے میں بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کو عملی طور پر انجام دیتا آیا ہے ، آزادی ، مکمل مساوات اور باہمی احترام کے اصول پر عمل پیرا رہتے ہوئے عالمی نیٹ ورک گورننس سسٹم کی اصلاحات میں مشترکہ طور پر حصہ لینےنیز  انٹرنیٹ کی ترقی کے مواقع اور کامیابیوں کے عالمی اشتراک کو فروغ دینے اور سائبر اسپیس کےہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے  دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔