رواں سال "چین میں سرمایہ کاری کا سال" منایا جائے گا، وزارت تجارت

2023/03/16 21:44:59
شیئر:

16 مارچ کو چینی وزارت تجارت کی پریس کانفرنس میں ، ترجمان نے بتایا کہ رواں سال"چین میں سرمایہ کاری کا سال" منایا جائےگا۔ ایونٹ کا موضوع "چین میں سرمایہ کاری ،کھلے پن اور خوشحالی کے خوبصورت مستقبل کی تخلیق" ہےجس کا مقصد چین میں سرمایہ کاری کو مزید پر کشش بنانا اور چین میں سرمایہ کاری کے امکانات کو واضح طور پر پیش کرنا ہے۔ 
 ترجمان کے مطابق  غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے چینی  مارکیٹ تک رسائی میں آسانی کو مزید  فروغ دیا جائےگا اور کھلے پن کو مسلسل وسعت دی جائے گی ، تاکہ ملک میں بہترین کاروباری ماحول تشکیل دیا جائے ۔