خاتون خلاباز لیو یانگ کی "سپیس ڈائری"

2023/03/16 16:07:21
شیئر:

5 جون، 2022 کو، چینی خلاباز  لیو یانگ ،شینزو 14 خلائی جہاز سے چین کے خلائی اسٹیشن میں پہنچیں۔ مدار میں 183 دنوں کے قیام کے دوران، لیو یانگ اور اس کے ساتھیوں نے وین تھیان تجرباتی ماڈیول، منگ تھیان تجرباتی ماڈیول، تیان زو-5 مال بردار خلائی جہاز اور شینزو-15 انسان بردار خلائی جہاز کے دورے  اور ڈاکنگ کا کام سر انجام دیا ،تین مرتبہ کیبن سے باہر کی سرگرمیاں کیں اور ایک سپیس لیکچر  بھی دیا ۔ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو خلائی اسٹیشن مشن کی تکمیل کے بعد کے  "مصروف ترین عملے" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان مصروفیات کے دوران لیو یانگ کو جب بھی وقت ملا انہوں نے اپنے قیمتی تجربات کی ایک  ڈائری لکھی۔