جاپانی عوام کا جاپان کی جانب سے اسلحے کی بڑھتی ہوئی تجارت کے خلاف احتجاج

2023/03/16 11:07:55
شیئر:

جاپان 2023 بین الاقوامی دفاعی اور سیکیورٹی سازوسامان کی نمائش 15 تاریخ کو جاپان کے صوبہ  چیناکین   میں شروع ہوئی۔ 300 سے زائد افراد نمائش سینٹر کے سامنے جمع ہوئے  'جنگ کے لیے تیار ہونے سے انکار' اور 'جنگ کی مخالفت' جیسے نعرے لگاتے ہوئے  جاپان کی جانب سے اسلحے کی تجارت میں شدت لانے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
یاد رہے کہ جب سے جاپان نے 2014 میں "ہتھیاروں کی برآمدات کے لئے تین اصول" کو ختم کیا  ، جاپان کی اسلحے کی برآمدات کی رفتار تیز ہونا شروع ہوگئی ہے۔2022کے آخر میں منظور کی گئی۔ نئی " تین سیکیورٹی دستاویزات" نے اگلے پانچ سالوں کے لئے جاپان کے مجموعی دفاعی اخراجات کو تقریبا 43 ٹریلین جاپانی یوان مقرر کیا ہے۔ انتہائی دفاعی اخرجات میں بڑی تعداد میں ہتھیاروں اور سازوسامان کی خریداری کی لاگت بھی شامل ہے ، جو غیر ملکی نمائش کنندگان کی ایک بڑی تعداد کو راغب کرنے کی وجہ  بن گئی ہے۔
جاپان کی " افواج کی توسیع کو روکیں" کے نمائندے کوجی سوگیہارا نے کہا کہ اسلحے کی تجارت کی نمائش جس میں جاپان فعال طور پر حصہ لے رہا ہے اور فروغ دے رہا ہے وہ ایک ایسا عمل ہے جو ممالک کے مابین تنازعات کو فروغ دیتا ہے ۔ یہ  نہ صرف 'دفاعی سازوسامان کی منتقلی کے تین اصولوں' کی خلاف ورزی کرتا ہے بلکہ بنیادی طور پر آئین کے آرٹیکل 9 کی بھی خلاف ورزی کرتا ہے۔