"پارٹی اور ریاستی اداروں کی اصلاح کا منصوبہ" جاری

2023/03/16 19:08:55
شیئر:

حال ہی میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے "پارٹی اور ریاستی اداروں کی اصلاح کا منصوبہ" جاری کیا . اس کے ساتھ ساتھ ایک سرکلر بھی جاری کیا گیا ، جس میں تمام علاقوں کی حکومتوں اور محکموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ زمینی حقائق کی روشنی میں اس پر سنجیدگی سے عمل درآمد کریں۔

سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قومی حکمرانی کے نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے ایک اہم کام کے طور پر ، پارٹی اور ریاستی اداروں کی اصلاحات کو گہرا کرنے کا مقصد پارٹی اور ریاستی اداروں کا ایک منظم ، معیاری موثر اور فعال نظام تشکیل دینا ہے ، جو ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر اور چینی قوم کے عظیم احیاء کو فروغ دینے کے لئے  دور رس اہمیت کا حامل ہے۔