چین نے ٹیسٹ 19 سیٹلائٹ لانچ کر دیا

2023/03/16 11:05:45
شیئر:

چین نے  ٹیسٹ 19 سیٹلائٹ کو  کامیابی کے ساتھ  لانچ کر دیا ہے ۔ 
 بیجنگ کے وقت کے مطابق  15 مارچ  کی شام 7بج کر 41 منٹ پر چین نے  جیو چھوان  سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں لانگ مارچ 11 کیریئر راکٹ  کے ذریعے ٹیسٹ 19 سیٹلائٹ کو کامیابی سے لانچ کیا اور سیٹلائٹ طے شدہ مدار میں داخل ہوا۔ لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔
یہ  سیٹلائٹ بنیادی طور پر زمین کا جائزہ لینے ، شہری منصوبہ بندی اور آفات کی روک تھام اور ان کے نقصانات کو کم سے کم کرنے  جیسے  شعبوں میں استعمال کیا  جائے گا ۔ موجودہ مشن  لانگ مارچ سیریز کی 467 ویں پرواز  ہے۔