ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی تجارت اور ماحولیات کمیٹی کے سرکاری اجلاس میں چین کی تجویز توجہ کا مرکز

2023/03/16 19:12:11
شیئر:

15 مارچ کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن  کی تجارت اور ماحولیات کمیٹی کا دو روزہ سرکاری اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔ اجلاس کے دوران تمام فریقین نے تجارت پر ماحولیاتی پالیسیوں کے اثرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔چین کی جانب سے ،یورپی یونین کے کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم پر کثیرالجہت بات چیت کرنے کی تجویز نے ڈبلیو ٹی او کے ممبران کی بے حد توجہ حاصل کی ہے۔
چینی تجویز میں ڈبلیو ٹی او کمیٹی برائے تجارت اور ماحولیات کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ تجارت سے متعلق ماحولیاتی پالیسیز کے مواد اور اثرات پر کثیر الجہت بات چیت کی جا سکے۔